Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں 5 تعلیمی بورڈ سربراہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

عدالت نےسرچ کمیٹی کے بغیر چیئرمینز کی تقرری روکی تھی
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2023 11:50am

سیکرٹری بورڈز یونیورسٹیز نے پانچ بورڈز کے چیئرمینز کو دفترجانے سے روک دیا، چند روز قبل عدالت نے سرچ کمیٹی کے بغیر چیئرمینز کی تقرری روک کر تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر سیکرٹری بورڈز یونیورسٹیز نے پانچ بورڈزکے چیئرمینز کو دفترجانے سے روک دیا۔

چند روز قبل عدالت نے سرچ کمیٹی کے بغیر چیئرمینز کی تقرری روک کر تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا.

جن بورڈ کے چیئرمینز کی تقرریاں معطل کی گئی ہیں ان میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور حیدرآباد بورڈ بھی شامل ہے، جب کہ میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ کے بورڈ چیئرمینز بھی شامل ہیں۔

سیکریٹری بورڈز نے یونیورسٹیزکو ہدایت کی ہے کہ عدالتی حکم پرعمل کیا جائے، اور چیئرمین کی تعیناتی2021 کے اشتہار کے مطابق کی جائے۔ مارچ 2023 میں سیکرٹری بورڈز کے رولز بنا کر نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا گیا۔

Karachi Board