Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اردن کی ملکہ رانیہ کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مایوسی کا اظہار

غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی مذمت بہت کم ہے، ملکہ
شائع 25 اکتوبر 2023 09:28am

اردن کی ملکہ رانیہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مایوسی کا اظہارکیا ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں ملکہ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے خطرناک فضائی حملوں پر مغربی دنیا کے دوہرے معیار پر لوگ مایوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا جاتا، غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی مذمت بہت کم ہے، بیانیہ ہمیشہ اسرائیل کی طرف کیوں جھکایا جاتا ہے۔

ملکہ رانیہ نے کہا کہ یہ کیسا دفاع ہے، جس میں بچوں،عورتوں کا قتل کیا جا رہا ہے، اسلام بچوں اورعورتوں کے قتل سے منع کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک کی نظروں میں مغرب شریک جرم ہے، مغربی ممالک اسرائیلی کی حمایت کرنے پر فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر شریک ہیں۔

Jordan

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023