Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مستقبل کے آفیشل میاں اور بیوی

بھارتی گلوکار ارمان ملک اور آشنا شروف کی باضابطہ منگنی کی تصاویر وائرل
شائع 25 اکتوبر 2023 01:27am

گلوکار ارمان ملک نے چند ماہ قبل اپنی دیرینہ گرل فرینڈ آشنا شروف کو پروپوز کیا تھا،اب دونوں نے باضابطہ طور پرمنگنی کرلی ہے۔

بھارتی گلوکار ارمان ملک اور آشنا شروف نے اپنی منگنی کی تقریب کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔

انہوں نے ایک سیلفی بھی شیئر کی جس میں دونوں کو اپنی منگنی کی انگوٹھیاں دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’باضابطہ طور پر مستقبل کے مسٹر اینڈ مسز‘۔

اس موقع پر ارمان ملک نے سفید شرٹ کے اوپر بیج رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا۔ دریں اثناء آشنا شروف نے سیاہ بلاؤز کے ساتھ خوبصورت سفید ساڑھی زیب تن کی۔

اس سے قبل ارمان نے جب اپنی منگیتر کو پروپوز کرتے ہوئے بھی تصاویر شیئر کی تھیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ اور اب ہمارے زندگی بھر کے ساتھ کا آغاز ہوگیا ہے۔

آشنا شروف معروف فیشن بلاگر اور یوٹیوبر ہیں جنہوں نے 2023ء میں بھارت کی بہترین بلاگر ہونے کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

Armaan malik