Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھ پر پیسے نہ پھینکو ، عطیہ کردو

عاطف اسلم کی درخواست نے مداحوں کے دل جیت لیے
شائع 24 اکتوبر 2023 11:08pm

گلوکار عاطف اسلم نے ایک کنسرٹ میں مداح کو ان پر پیسے پھینکنے سے روکتے ہوئے کہا کہ یہ کام کرنے کی بجائے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کو عطیہ کر دیں۔

گلوکار عاطف اسلم نے اپنے کنسرٹ کے درمیان پرفارمنس کو اس لیے روک دیا کیونکہ ان کا ایک مداح ان پر پیسے پھینک رہا تھا، نوجوان گلوکار نے اپنے فین کو ایسا کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بجائے آپ اس رقم کو کسی اہم مقصد کے لیے عطیہ کر سکتے ہیں۔

یہ واقعہ عاطف اسلم کے شمالی امریکا کے دورے کے موقع پر اپنے لائیو شو میں پیش آیا تاہم اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عاطف اسلم نے نہایت شائستگی کیساتھ اپنے مداح سے براہ راست بات کی۔ گلوکار کی بے لوث اور مہربان درخواست نے مداحوں اور تماشائیوں کے دلوں کو چھو لیا۔

Atif Aslam