Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامعہ کراچی کی طالبات کو زبردستی رکشے میں بیٹھانے کی کوشش، تحقیقات شروع

رکشے میں سوار 2 افراد نے ہمارے سر پر اسلحہ رکھا، متاثرہ طالبہ
شائع 24 اکتوبر 2023 11:08pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جامعہ کراچی کی طالبات کو زبردستی رکشے میں بیٹھانے کی کوشش کی گئی، طالبات کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے زبردستی رکشے میں بیٹھانے کی کوشش کی، رکشے میں سوار 2 افراد نے ہمارے سر پر اسلحہ رکھا اور جب زبردستی کی تو ہم بھاگ کھڑئی ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملی تو فوری طور پر نفری کو بھیجا گیا۔ واقعہ اسٹریٹ کرائم کا معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنیوالے اوباش نوجوان کی ویڈیو وائرل

جامعہ کراچی سے ملنے والی نوجوان کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

طالبہ کی شکایت کے بعد مبینہ ٹاؤن پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ جامعہ کراچی کی طالبات کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش کی گئی یا یہ رہزنی کا کوئی واقعہ تھا یہ تو پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

karachi

Crime

Karachi Police

Karachi university