Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے قافلے میں شریک گاڑی حادثے کا شکار

سکھر سے گھوٹکی جاتے ہوئے راستے میں موٹر وے پر گاڑی الٹنے کا حادثہ پیش آیا
شائع 24 اکتوبر 2023 08:51pm
سکھر سے گھوٹکی جاتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کے قافلے میں شریک گاڑی موٹر وے پر الٹ گئی۔ تصویر بذریعہ مصنف
سکھر سے گھوٹکی جاتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کے قافلے میں شریک گاڑی موٹر وے پر الٹ گئی۔ تصویر بذریعہ مصنف

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے آج سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ تاہم ان کے قافلے میں شریک گاڑی حادثے کا شکار بھی ہوئی۔

سکھر سے گھوٹکی جاتے ہوئے راستے میں نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر اور صوبائی نگراں وزیر داخلہ حارث نواز کے پرسنل اسٹاف افسر کی گاڑی موٹر وے پر الٹ گئی۔

حادثے میں کچھ افراد معمولی زخمی ہوئے۔ گاڑی میں وزیراعلی سندھ کے پی ایس فیضان اور نگراں وزیرداخلہ سندھ کے پی ایس او احمد فیصل چوہدری ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ رشید چنہ ، ڈرائیور اور دو پولیس اہلکار سوار تھے۔

Road Accident

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

Haris Nawaz