Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: گاڑیاں چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں کباڑی ملوث ہونے کا انکشاف

لیاقت آباد اے وی ایل سی نے گاڑیوں کے کباڑی گروہ کو دھر لیا ہے، ایس ایس پی اے وی ایل سی
شائع 24 اکتوبر 2023 08:37pm
کراچی: گاڑیاں چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں کباڑی ملوث ہونے کا انکشاف، ملزمان کا گروہ گرفتار۔ علامتی تصویر/ فائل
کراچی: گاڑیاں چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں کباڑی ملوث ہونے کا انکشاف، ملزمان کا گروہ گرفتار۔ علامتی تصویر/ فائل

کراچی میں گاڑیوں کی چوری میں کباڑیوں کے گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اے وی ایل سی نے لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی محمد کلیم کا کہنا ہے کہ اعلی حکام کے حکم پر کباڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ شہر سے گاڑیاں چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں کباڑی ملوث ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ لیاقت آباد اے وی ایل سی نے گاڑیوں کے کباڑی گروہ کو دھر لیا ہے، اے وی ایل سی لیاری نے موٹرسائیکل کے کباڑی کا گروہ پکڑا ہے، گزشتہ دنوں ایک زخمی ملزم کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ ملزم کے ریکارڈ میں ایک گاڑی چوری کی واردات تھی، ملزم کے لنک سے ایک اور ملزم راجہ کو گرفتار کیا گیا۔

محمد کلیم کے مطابق ملزم راجہ کباڑیہ ہے اور چوری اور چھینی ہوئی گاڑیاں لیتا ہے، ملزمان گاڑیوں اور رکشے کو بنا کر یا پرزوں میں فروخت کرتے تھے، ملزمان سے چار گاڑیاں اور ایک ڈھانچہ ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے بڑی تعداد میں اسپیئر پارٹس ملے ہیں، ملزمان ایک منظم نیٹ ورک کے طور پر کام کرتے ہیں۔

karachi

Crime

Karachi Police

CPLC