Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ، جاں بحق ارسلان کے اہل خانہ انصاف کے متلاشی

غم سے نڈھال ارسلان کی والدہ کا کراچی میں پائیدار قیام امن کا مطالبہ
شائع 24 اکتوبر 2023 08:05pm
کراچی: پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ارسلان کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔ فوٹو ــ فائل
کراچی: پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ارسلان کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔ فوٹو ــ فائل

کراچی میں پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے بائیس سالہ نوجوان ملک ارسلان کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔ والدہ کہتی ہیں اور کتنی ماؤں کی گود اجڑے گی اور کب کراچی میں امن آئےگا۔

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں 22 سالہ ارسلان اے ٹی ایم سے پیسے لینے گھر سے نکلا لیکن واپس نہ لوٹا اور گھر میں اس کی موت کی خبر آئی۔

ارسلان کی والدہ کا تو غم سے برا حال ہے۔ کہتی ہیں اور کتنی ماؤں کی گودیں اجڑیں گی ۔ کتنے بچے یتیم ہوںگے، کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا جائے۔

 پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ارسلان کی والدہ غم سے نڈھال ہیں
پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ارسلان کی والدہ غم سے نڈھال ہیں

ارسلان کے بھائیوں کو تو یقین ہی نہیں آرہا کہ ارسلان اس دنیا سے رخصت ہوچکا ہے، کہتے ہیں ہمارا بھائی ہم سے جدا ہوگیا، ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ارسلان کو موٹرسائیکل سے زخمی حالت میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فائرنگ سے ایک شہری کی موت شفاف تحقیقات کی متقاضی ہے۔

karachi

Crime

Karachi Police

Karachi law and order situation