Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگنا کی سب سے بڑے بھارتی جاسوس کے ساتھ سیلفی وائرل

اجیت ڈوول کو ہندوستانی جیمز بانڈ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
شائع 24 اکتوبر 2023 07:09pm

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت سے سب سے شاطر اور مشہور جاسوس کے ساتھ سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

کنگنا اپنی آنے والی فلم ”تیجس“ کی تشہیر کے لیے نئی دہلی پہنچی ہیں۔ دارالحکومت جاتے ہوئے کنگنا کو جہاز میں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول مل گئے۔ جس کے بعد کنگنا نے اجیت ڈوول کے ساتھ کچھ سیلفیز لیں اور شیئر کیں۔

اجیت ڈوول کو ہندوستانی جیمز بانڈ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

اجیت ڈوول کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا، ’قسمت کی کتنی مہربان ہے، آج پرواز میں، مجھے تیجس کی تشہیر کرتے ہوئے، اب تک کے عظیم ترین شخصیت شری اجیت ڈوول جی کے ساتھ بیٹھنا پڑا۔ مجھے ان جناب سے ملنا ہی پڑا جو ہر سپاہی کی تحریک ہے میں اسے ایک عظیم شگون سمجھتی ہوں‘۔

فلم ”تیجس“ میں کنگنا رناوت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم 27 اکتوبر 2023 کو تھیٹرز میں ریلیز ہونے والی ہے۔

Kangana Ranaut

Tejas

Ajit Doval