Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رواں سال کا آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو پاکستان میں کس وقت دیکھا جا سکے گا

چاند گرہن، سعودی عرب ، ایشیا، روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا
شائع 24 اکتوبر 2023 06:53pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

سال کا آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔

چاند گرہن موجودہ سال کا دوسرا اور آخری ہوگا جو پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

یہ جزوی چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ کرنا ممکن ہوگا۔ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 28 اکتوبر کو رات 11 بجکر 01 منٹ پر شروع ہوگا اور رات کے 1 بجکر 15 منٹ پر عروج کو پہنچے گا اور اس کا اختتام 29 اکتوبر کو رات 03 بجکر 36 منٹ پر ہوگا۔

اس سے قبل سال 2023 کا پہلا چاند گرہن 5 اور 6 مئی کو ہوا، جو پاکستان میں بھی دیکھا گیا تھا۔ 5 مئی رات 10 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن عروج پر تھا اور اس کا اختتام 6 مئی رات 12 بج کر 32 منٹ پر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔

سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں چاند گرہن چار گھنٹے پر محیط ہوگا۔ جبکہ ایشیا، روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

Moon sighting

Moon Mission

Lunar eclipse 2023