Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

مالدیپ نے ہندوستانی فوج کو ملک سے نکلنے کا حکم دے دیا

ہندوستانی فوج کے انخلاء سے مالدیپ پر قبضے کی نیت سے کی گئی سرمایہ کاری بھی ضائع ہو گئی۔
شائع 24 اکتوبر 2023 05:45pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

مالدیپ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ہندوستانی فوج کو مالدیپ سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا ہے کہ مالدیپ کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

بی بی سی نیوز کے مطابق مالدیپ کے نومنتخب صدر ہندوستان کے لئے بڑے خطرے کی علامت ہیں جنہوں نے اپنی جیت کے چند دن بعد ہی بھارتی سفیر سے ملاقات میں یہ حکم دیا۔

فروری 2021 میں مالدیپ سے ایک متنازع معاہدے کے بعد ہندوستان نے اپنی فوج مالدیپ میں تعینات کی تھی۔

ہندوستانی فوج کے انخلاء سے مالدیپ پر قبضے کی نیت سے کی گئی سرمایہ کاری بھی ضائع ہو گئی۔

مالدیپ کی فوج کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود ہندوستانی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کے لئے استعمال ہوتے ہیں جبکہ ماضی میں بھی ہندوستان مالدیپ من پسند حکومت کے قیام کے لیے سیاسی مداخلت کرتا رہا ہے۔

Indian Army

Maldives

Mohamed Muizzu