تھانہ سی ٹی ڈی مقدمہ، پرویز الہیٰ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
اسلام آباد انسداد دہشتگری عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں چوہدری پرویز الہی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت کے باعث ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی، چوہدری پرویزالہٰی کو ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا، ان کے ساتھ وکیل وکیل عبدالرازق بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ کہتے ہیں سیاست دانوں میں نگراں ہوتے ہیں ویسے ہی ججز میں نگراں ہوتے ہیں، آج میں بھی نگراں جج ہی ہوں۔
سماعت کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الہیٰ پر21 نومبرکو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔
میڈیا سے گفتگو میں پرویزالہی کا کہنا تھا کہ سب کی امیدیں عدلیہ پرہیں، عام انتخابات کرانے ہی پڑیں گے تاہم تمام جماعتوں کو یکساں موقع فراہم کرنے چاہئیں، نوازشریف دو نمبر نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے ہیں۔
Comments are closed on this story.