Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین سے چوری ہوئے 6 کروڑ یورو کے قدیم زیورات بازیاب

زیورات اس وقت چوری ہوئے تھے جب 2009 اور 2013 کے درمیان کیف میوزیم میں انھیں نمائش کے لیے رکھے گیا تھا۔
شائع 24 اکتوبر 2023 06:09pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

زیورات کی چوری ہمیشہ سے ہی ایک معمہ رہی ہے چاہے وہ عام انسان کے گھر سے چوری ہوں یا پھر کسی محل سے ان کا واپس مل جانا کسی ان جانی خوشی سے کم نہیں ہے۔

اسپین کی پولیس نے یوکرین سے چرائے گئے سونے کے قدیم زیورات ضبط کر لیے ہیں۔ ان نوادرات کی مالیت 60 ملین یورو ہے انہیں یورپی پولیس آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا تھا۔

یہ ٹکڑے اس وقت چوری ہوئے تھے جب 2009 اور 2013 کے درمیان کیف میوزیم میں انہیں نمائش کے لیے رکھے گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان 11 ٹکڑوں میں بنیادی طور پر زیورات شامل ہیں جن میں پیچیدہ ہار، بریسلیٹ اور بالیاں شامل ہیں، یہ آٹھویں اور چوتھی صدی قبل مسیح کے درمیان گریکو سیتھیئن دور کے ہیں۔

تفتیش اُس وقت شروع ہوئی جب پولیس کو معلوم ہوا کہ قیمتی سونے کے زیورات فروخت کیے جا رہے ہیں۔

ہسپانوی پولیس نے 2021 میں اس وقت تحقیقات کا آغاز کیا تھا جب میڈرڈ میں ایک تاجر نے ایک نجی فروخت میں سونے کی بیلٹ خریدی تھی۔

مزید پڑھیں

بادشاہ چارلس کی اسکاٹ لینڈ میں تاج پوشی، تاج اور دیگر شاہی نوادرات پیش کیے گئے

سمندر کی تہہ سے قدیم خزانہ دریافت کرلیا گیا برٹش میوزیم سے زیورات چوری، عملے کا رکن برطرف

تفتیش میں موجود افسروں نےگزشتہ ماہ مشتبہ افراد سے ضبط کیے گئے دیگر 10 نوادرات کا جائزہ لیا۔

پولیس کو انگریزی، یوکرینی اور ہسپانوی زبانوں میں جعلی دستاویزات بھی ملی ہیں جن سے یہ معلومات حاصل ہو سکتی ہیں کہ یہ زیورات یوکرینی آرتھوڈوکس چرچ کے ہیں۔

اسپین کا نیشنل آرکیالوجیکل میوزیم اور ملک کا کلچرل ہیریٹیج انسٹی ٹیوٹ ان ٹکڑوں کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

زیورات کی بازیابی میں اسپین کی پولیس کے ساتھ ساتھ یوکرین، بلغاریہ، قبرص کے حکام نے بھی تحقیقات میں مدد کی ہے۔

Spain

Ukraine

lifestyle

ancient

jewelry

Spain National Archeological Museum

Cultural Heritage Institute

Euro currency