Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کی 3 خواتین رہنماؤں نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

عندلیب عباس، سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے آئی پی پی سے جڑنے کا فیصلہ کرلیا
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2023 06:17pm

تحریک انصاف کی 3 رہنماؤں عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے پارٹی کو خیر باد کہہ کر آئی پی پی سے جڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا لگ رہا ہے، کیوں کی اس کی 3 اہم رہنماوں نے روپوشی ختم کردی ہے اور پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تحریک انصاف چھوڑنے عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی سے جڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

عندلیب عباس،سعدیہ سہیل اورسمیرا بخاری نے آئی پی پی میں شمولیت کے بعد ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنی بہنوں کو استحکام پاکستان پارٹی میں خوش آمدید کہتی ہوں۔

عندلیب عباس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم ایک بارپھر اکٹھے ہوگئے ہیں، ہمیں سب بھول کر آگے بڑھنا ہوگا، آج عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے، لوگوں نے موٹر سائیکلیں بیچ کر بجلی کے بل دیے، غریب آدمی بچوں کی فیس دے یا مکان کا کرایہ دے؟

عندلیب عباس نے کہا کہ ہمارے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں، غربت سے تنگ لوگ ڈاکے ڈال رہے ہیں، ہمیں عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانی ہے۔

سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ ہم ملک کیلئے اپنے حصے کا کام کرنا چاہتے ہیں۔

جبکہ سمیرا بخاری نے کہا کہ ہم اپنے ملک کیلئے اکٹھے ہوگئے ہیں، ہم عوام کےمسائل حل کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ملک کن حالات سے گزر رہا ہے۔

pti leader

pti chairman

PTI Leaders arrested