Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم کا افغان کھلاڑی کو عزت دینے کا انداز مداحوں کو بھا گیا

افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی بابر کی مدد کو آگے بڑھے تھے
شائع 24 اکتوبر 2023 02:38pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو عزت دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران افغانستان کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم اپنے جوتوں کے تسمے باندھنا چاہتے تھے کہ افغان آل راؤنڈر محمد نبی ان کی مدد کے لیے آگے آئے۔

تاہم بابر اعظم نے انہیں منع کر دیا اور اپنے جوتوں کے تسمے خود باندھے۔

محمد نبی نے بھی بابر اعظم کو اس رویے پر انتہائی خوشگوار انداز میں جواب دیا تھا۔

بابر اعظم اور محمد نبی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین بابر اعظم کے اس انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

babar azam

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023