Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کے کمانڈر نے تجربے کا مشاہدہ کیا، ترجمان
شائع 24 اکتوبر 2023 12:26pm
فوٹو:اسکرین شارٹ
فوٹو:اسکرین شارٹ

پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کے بعد غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستان نے 18 اکتوبر کو ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا تھا اور اب صرف 5 دن بعد ہی پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غوری ویپن سسٹم تجربے کے دوران ویپن سسٹم کے تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کاجائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کے کمانڈر نے تجربے کا مشاہدہ کیا، اور فورس کی تربیتی، آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئر کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران، سائنسدان، انجینئرز بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور عسکری قیادت نے اس کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔