Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا اضافہ

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، اسٹورز حکام
شائع 24 اکتوبر 2023 11:49am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے چینی کی قیمت میں فی کلو 8 روپے کا اضافہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ نئی قیمت میں اطلاق فوری ہوگا۔

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کے نرخ بڑھا دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورزحکام کے مطابق چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلواضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد چینی کی نئی قیمت 155روپے فی کلو کر دی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

sugar mills

sugar

sugar price

Sugar Smuggling

Craving for Sugar