Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیرالا میں چائے بیچتے رجنی کانت کو دیکھ کر سبھی حیران

رجنی کانت نے اپنی اگلی فلم 'تھلائیور 170' کی شوٹنگ شروع کردی ہے
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2023 12:49pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارت کی 21ویں بڑی ریاست کیرالا، کوچین کے ایک ہوٹل کے مالک سدھاکر پربھو سپر اسٹاررجنی کانت سے اپنی حیرت انگیز مماثلت کے باعث راتوں رات سوشل میڈیا پروائرل ہوگئے۔

کیرالہ کے کوچین میں وینکٹیشور ہوٹل کے مالک سدھاکر پربھو کی رجنی کانت سے غیرمعمولی مشابہت مداحوں کے لیے حیران کن ہے۔ ایک اسٹال پر چائے فروخت کرتے ہوئے سدھاکر نے فطری طور پر لیجنڈری اداکار سے ملتا جلتا انداز اپنایاجس کی ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔

رجنی کانت کے ساتھ غیر معمولی مماثلت نے کوچین میں شوٹنگ کرنے والے فلم کے عملے کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی جو اداکارکی طرح نظر آنے والے ایک شخص کو چائے بیچتے ہوئے دیکھ کر حیران رہ گیا۔

نادرشا نامی ملیالم ہدایتکار کی جانب سے فیس بک پر شیئر کیے جانے کے بعد ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ اس کے بعد سے سدھاکر پربھو کو خاصی مقبولیت حاصل ہوئی، یہاں تک کہ انہیں کیرالہ میں مختلف تقریبات میں بھی مدعو کیا گیا۔

رجنی کانت نے اپنی اگلی فلم ’تھلائیور 170‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ فلم کے اگلے سیکوئنس کی شوٹنگ کے لیے وہ فی الحال ترونلویلی میں ہیں۔

فلم تجزیہ کار رمیش بالا کی جانب سے شیئر کیے گئے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجنی کانت نے اپنے پرجوش مداحوں کا استقبال کیا جو اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

اس فلم کی ہدایتکاری ’جے بھیم‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ٹی جے گناویل نے کی ہے۔

Viral Video

Indian Actor

Doppelganger

rajnikanth

tea seller