Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھکاری نے سکوں سے آئی فون 15 پرو میکس خرید لیا

ویڈیو میں بھکاری کو جودھ پور کے موبائل شو رومز کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
شائع 24 اکتوبر 2023 11:49am

بکسی کے پاس آئی فون کا جدید ماڈل ہونا بڑا اہم اور برتر سمجھا جاتا ہے، لیکن جہاں عام لوگ فون پر بہت زیادہ رقم خرچ نہیں کرسکتے ہیں وہیں بھارت میں ایک بھکاری نے محض سکوں سے آئی فون خرید کر سب کے چھکے چھڑوادیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق Experiment King نامی انسٹاگرام چینل نے یہ دیکھنے کے لیے کہ جب کوئی بھکاری آئی فون خریدتا ہے تو دکان دار کا کیا ردِعمل آتا ہے، ایک انوکھا تجربہ کیا۔

ویڈیو میں ایک شخص کو بھیس بدل کر بھکاری کا روپ دھار کر جودھ پور میں موبائل شو رومز کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہ آئی فون 15 خریدنے کے لیے سکوں سے بھری ہوئی بوری لے کر ہر موبائل اسٹور میں جاتا ہے، لیکن کچھ موبائل اسٹورز اسے اس کے حلیے کے سبب اندر داخل نہیں ہونے دیتے۔

جبکہ کچھ موبائل اسٹورز نے سکوں کو بطورِ ادائیگی قبول کرنے سے انکار کردیا۔

لیکن ایک موبائل اسٹور نے بالآخراس انوکھی ادائیگی قبول کرنے پر اتفاق کیا، اس کے بعد وہ بھکاری سکوں سے بھری بوری کو کو فرش پرخالی کرتا ہے اور اسے مالک کے حوالے کرتا ہے۔

دکاندار کو ویڈیو میں سکے گنتے ہوئے دیکھ جاسکتا ہے، بھکاری نے ان سکوں سے آئی فون 15 پرومیکس خرید کر اس کا معائنہ کیا اور پھر دکاندار کے ساتھ تصویر بھی کھینچوائی۔

شئیر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک متعدد لائکس اور تبصروں کے علاوہ 34 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

جہاں کچھ صارفین نے اس تجربے کو پسند کیا تو وہیں کچھ صارفین نے اسے فضول ڈرامہ بھی کہا۔

ایک صارف کے مطابق یہ بنایا گیا پلان تھا، آج کل کوئی بھی بھکاری ان جیسا نظر نہیں آتا ہے۔

ایک صارف نے اسے فکر انگیز تجربہ قرار دیا ہے۔

india

youtube

iphone15

beggar

Jodhpur

Street Beggers