Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان سے شکست کے بعد بابر اعظم نے بولرز کی کلاس لے لی

کپتان قومی ٹیم نے افغانستان سے شکست کا ملبہ کس پر ڈالا؟
شائع 23 اکتوبر 2023 11:36pm

بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان سے شرمناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے بولرز پر برس پڑے۔

چینی میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں افغانستان نے اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

افغانستان کی پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی کامیابی ہےجبکہ رواں ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے دوسرا اپ سیٹ کیا ہے۔ اس سے قبل افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ افغانستان کو مبارک پیش کرتا ہوں، کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، ہم نے افغانستان کو اچھا ہدف دیا تھا لیکن بولنگ کے شعبے میں ہم نے اچھی کارکر دگی کا مظاہرہ نہیں کیا کیونکہ ہم نے مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس شکست سے ٹیم کو دکھ ہوا ہے، بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں تھی جبکہ مڈل اوور میں اسپینرز نے اچھے اوورز نہیں کیے، فیلڈنگ کے دوران کھلاڑیوں کی سوچ کہیں اور ہوتی، معلوم نہیں کیا سوچ رہے ہوتے ہیں، کوشش ہوگی جیتنے میچز ہیں انہیں جیتیں۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر کپتانی کا بوجھ نہیں، جب بیٹنگ کرتا ہوں تو صرف اپنی بیٹنگ کرتا ہوں، جب کپتانی کی باری ہوتی ہے تو پوری کپتانی کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں

قفل ٹوٹا خدا خدا کرکے! پاکستان نے رواں سال پاور پلے میں پہلا چھکا لگادیا

افغانستان کی پاکستان کے خلاف جیت، ’اب تو نان والے سارے خوش‘

پاکستان کو ہرانے کے بعد افغان کھلاڑی نے ایوارڈ واپس بھیجے جارہے افغانوں کے نام کردیا

پاکستانی کپتان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم کلک نہیں کر پارہی، فیلڈنگ میں فوکس پورا نہیں ہورہا، بھارت سے شکست کے بعد دباؤ میں رہنے والی بات درست نہیں ہے، بھارت کے بعد آسٹریلیا سے اچھا کھیلے بس ہمارے پلان کامیاب نہیں ہو رہے۔

بابر اعظم نے خود پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف کیا مہم چل رہی ہے میرے علم میں نہیں ہے۔

india

cricket

babar azam

Pakistan vs Afghanistan

Chennai

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023