Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم کا 29 اکتوبر کو لیاقت آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان

جلسے کی تیاری کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب
شائع 23 اکتوبر 2023 08:39pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے 29 اکتوبر کو لیاقت آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ایم کیوایم 29 اکتوبر کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، لیاقت آباد اسٹوڈنٹس گراؤنڈ بی ون ایریا میں ایم کیوایم کا جلسہ ہوگا۔

جلسے کی تیاری کے لیے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں جلسے کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے یکم اکتوبر سے انتخابی مہم کا آغاز کر رکھا ہے، انتخابی مہم کے لیے تمام ٹاؤنز میں جلسے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

ایم کیوایم پاکستان کا کل شارع فیصل پر جلسے کا اعلان

ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کی ملٹی پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

karachi

MQM

Liaquatabad

MQM Pakistan

mqm rabita committee

mqm jalsa