Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قفل ٹوٹا خدا خدا کرکے! پاکستان نے رواں سال پاور پلے میں پہلا چھکا لگادیا

گرین شرٹس 1169 گیندیں کھیل کر چھکا لگانے میں کامیاب ہوئی
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2023 08:07pm

بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم نے رواں سال ون ڈے کرکٹ میں پاور پلے کے دوران پہلا چھکا لگا دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے رواں سال ون ڈے کرکٹ میں پاور پلے میں عبداللہ شفیق کی جانب سے 5ویں اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگایا گیا، عبداللہ نے افغان بولر نوین الحق کو چھکا لگایا۔

بعدازاں عبداللہ شفیق نے ہی 8ویں اوور کی تیسری گیند پر افغان بولر مجیب الرحمان کو رواں سال پاور پلے میں دوسرا چھکا لگایا۔

قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف میچ کے دوران یہ کارنامہ سرانجام دیا، گرین شرٹس 1169 گیندیں کھیل کر چھکا لگانے میں کامیاب ہوئی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان وہ واحد ٹیم تھی جس نے پاور پلے یعنی ابتدائی 10 اوورز کے دوران چھکا نہیں لگایا تھا۔

عبد اللہ شفیق نے چھکا لگایا تو شائقین کرکٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا رخ کیا اور میمز کا ایک انبار لگا دیا۔

کسی کا کہنا تھا کہ شکر کے نوافل ادا کرنے چاہئیں تو کسی نے کہا کہ اس خوشی میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

ایکس پر ایک میم پیج بروکن نیوز نامی پیج نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا پوری قوم کو مبارکباد، پاکستان نے پاور پلے میں چھکا لگا دیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں چھکا نہ لگانے کا پاکستانی ریکارڈ 1169 بالز کے بعد ٹوٹ گیا۔ اسی حوالے سے ایک صارف نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، پاور پلے میں چھکا لگنے کی اتنی خوشی کبھی نہیں ہوئی۔

صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے پاور پلے میں چھکا لگانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ ایک صارف نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا پاکستانی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ 1170 گیندوں کے بعد پاور پلے میں پہلا چھکا لگا لیا۔ عبداللہ شفیق نے یہ کارنامہ انجام دیا۔

واضح رہے کہ اگر پاکستان آج کا میچ ہار جاتا ہے تو باقی میچز میں ’مارو یا مر جاؤ‘ والی صورتحال ہو گی اور اگر افغانستان کی ٹیم کو شکست ہو جاتی ہے تو شاید یہ اس کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کا سفرختم ہو جائے۔

مزید پڑھیں

آسٹریلیا سے شکست کے بعد ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اب کون سے نمبر پر ہے؟

آسٹریلیا نے ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف بڑا کارنامہ انجام دے دیا

شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈکپ میں اپنے سسر کا کون سا ریکارڈ برابر کردیا؟

india

cricket

Pakistan vs Afghanistan

Chennai

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023