Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’شو تو وڑ گیا‘، چاہت فتح علی خان کی مہوش حیات سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل

مہوش کے مداحوں نے چاہت فتح علی خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شائع 23 اکتوبر 2023 07:30pm

چاہت فتح علی خان کا شمار اب پاکستان کی ممتاز شخصیات میں ہونے لگا ہے، یہی وجہ سے کہ انہیں اب ایوارڈ شوز میں مدعو کیا جانے لگا ہے۔

چاہت فتح علی خان اپنی مضحکہ خیز گلوکاری اور پرفارمنس کے لیے مشہور ہیں۔

ویسے تو چاہت فتح علی خان بیرون ملک رہتے ہیں لیکن اکثر عوامی تقریبات میں نظر آتے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (آئی پی پی اے) میں شرکت کی جس کا انعقاد لندن میں کیا گیا۔

لیکن اس ایوارڈ شو کے دوران ان کی حرکات ناظرین کا بالکل بھی پسند نہیں آئیں اور وہ مہوش حیات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر ٹرولز کا نشانہ بن گئے۔

چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہیں ایوارڈ شو میں انہیں پرفارمنس کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا، لیکن اسٹیج پر پہنچ کر انہوں نے مہوش حیات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔

ہوا کچھ یوں کہ ایوارڈ کیلئے مہوش حیات کو aسٹیج پر مدعو کیاگیا۔ اس وقت سٹیج پر احمد علی بٹ اور احسن خان بھی موجود تھے۔

جن کی فرمائش پر چاہت فتح علی نے اپنے مخصوص انداز میں گانا گانا شروع کیا تو حاظرینِ محفل سمیت مہوش حیات بھی ہنس دیں۔

مزید پڑھیں

عامر خان کے بیٹے کا فلم انڈسٹری میں پہلا قدم

’یہی فرق ہے بھارت میں اور ہم میں‘، بابرعلی کی بھارتی اداکاروں پر کڑی تنقید

راجپال یادو نے جیل میں گزارے تین ماہ کے حوالے سے بڑا انکشاف

چاہت فتح علی حاظرینِ محفل سے کہنے لگے کہ شرما گئی یہ تو۔

یہی نہیں بلکہ گانے کے دوران ہی مہوش حیات کو بہت کچھ کہہ ڈالا جس پر اداکارہ کے مداح غصے میں آگئے۔

چاہت فتح علی خان کی اسٹیج پر دیوانہ وار پرفارمنس دیکھ کر مداح انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔ کچھ نے انہیں ایوارڈ شو کے لیے مدعو کرنے پر بھی تنقید کی، جبکہ چند شائقین نے مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔

Mehwish Hayat

Chahat Fateh Ali Khan

IPPA Awards2023