Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسموگ صورتحال: پنجاب میں رواں ہفتے بدھ کو چھٹی نہ دینے کا فیصلہ

اسموگ کی صورتحال پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدرات اجلاس میں اہم فیصلے
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2023 11:33pm

اسموگ کی صورتحال پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدرات اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، بہتر ایئر کوالٹی کے پیش نظر پنجاب میں رواں ہفتے بدھ کے روز چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت انسداد اسموگ اقدامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزراء اور آئی جی پنجاب سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کی بنیاد پر فی الحال بدھ کو چھٹی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آئی جی پنجاب اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسموگ کا سبب بننے والے اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے اور غیر معیاری فیول فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کا حکم بھی دیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اے کیو آئی کنٹرول کے لیے مؤثر اقدامات کریں، تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے ریت اور بجری کو ڈھانپا جائے اور پانی کا چھڑکاؤ لازمی کیا جائے۔

محسن نقوی کا کوٹ لکھپت جیل کا اچانک دورہ، جیل حکام لاعلم

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کوٹ لکھپت جیل کا اچانک دورہ کیا، انتظامیہ اور جیل حکام بھی دورے سے لاعلم رہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مرد اور خواتین قیدیوں کی بیرکس میں گئے اور ان کے مسائل دریافت کیے۔

محسن نقوی نے قیدیوں کی درخواست پر آنکھوں کا مفت آپریشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے علاج معالجہ کے لیے جیل میں خصوصی میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر بزرگ قیدی خواتین اپنے کیسز بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے بزرگ خواتین کو دلاسا دیا اور کیسز میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں

’لاہور میں اسموگ کی صورتحال بہتر، بدھ کو اسکول بند نہیں کیے جارہے‘

مناواں اسپتال لاہور کو کینسر اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور: اسموگ تدارک کیلئے ”بدھ کی تعطیل“، تاجروں کا فیصلہ ماننے سے انکار

محسن نقوی نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا بھی دورہ کیا اور شہری کی شکایت پر متعلقہ افسر کو طلب کرتے ہوئے شکایت کے فوری ازالے کا حکم دیا۔

انہوں نے ایل ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازم کی اہلیہ کی درخواست پر پلاٹ الاٹمنٹ کا معاملہ جلد حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Kot Lakhpat Jail

lahore

smog

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

lahore smog condition