Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر کی نسٹ کے سالانہ کانووکیشن میں شرکت، طلبہ میں اعزازات تقسیم کیے
شائع 23 اکتوبر 2023 06:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فارغ التحصیل طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور ان کا تجزیہ کرکے اپنے فکری وسائل بروئے کار لاکر ان کا حل تلاش کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا سالانہ کانووکیشن یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

چیئرمین نسٹ بورڈ آف گورنرز، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افتتاحی ”ماسٹر کانووکیشن تقریب“ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا۔

کانووکیشن کے دوران بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلباء نے ڈگریاں حاصل کیں، مرکزی کیمپس میں نسٹ کے 7 بنیادی مضامین کے 3500 سے زائد گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔

گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلباء، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد دی اور تدریس کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر نسٹ کی تعریف کی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ نسٹ قوم کے لیے بہترین معمار تیار کررہا ہے، جو قوم کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زور دیا کہ تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے، آج طلباء کی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز ہورہا ہے، جو ایک اہم تبدیلی کی نوید کے ساتھ ذمہ داری کا عندیہ دیتا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے زور دیا کہ اس نئی ذمہ داری کو بہتر انداز میں سرانجام دیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور ان کا تجزیہ کرکے اپنے فکری وسائل بروئے کار لاکر ان کا حل تلاش کریں۔

مزید پڑھیں

پاک فوج پیشہ ورانہ مہارت کے اعتبار سے دنیا میں سب سے بہترین ہے، آرمی چیف

فوج اور عوام کے رشتے پر وار تحمل اور سمجھداری نے ناکام بنا دیا، آرمی چیف

قبل ازیں نسٹ آمد پر ریکٹر نسٹ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

COAS

اسلام آباد

NUST

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

army cheif

National University of Sciences and Technology