Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: جان لیوا جرثومے نگلیریا نے ایک اور شخص کی جان لے لی

کراچی رواں برس نگلیریا سے 5 افراد چل بسے
شائع 23 اکتوبر 2023 02:23pm
نگلیریا فاولری تاحال لاعلاج مرض ہے، محکمہ صحت سندھ - تصویر/ فائل
نگلیریا فاولری تاحال لاعلاج مرض ہے، محکمہ صحت سندھ - تصویر/ فائل

کراچی میں جان لیوا جرثومہ نگلیریا فاولری کے شکار جاری ہیں، جس نے ایک اور شخص کی جان لے لی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ عدنان طارق کے نام سے ہوئی ہے، جو نیو کراچی کا رہائشی تھا، 18 اکتوبر سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔

رواں برس نگلیریا سے 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں سے 5 کا تعلق کراچی، ایک کا حیدرآباد، ایک میر پور خاص اور ایک کوئٹہ سے ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے کہا کہ نگلیریا فاولری جرثومہ صاف پانی میں پایا جاتا ہے، اگر پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل ہو، تو نگلیریا فاولری نشونما نہیں پا سکتا۔

نگلیریا جوثومہ ناک کے زریعے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے، جو انسانی دماغ کو چاٹ جاتا ہے، یہ تاحال لاعلاج مرض ہے۔

karachi

Naegleria