Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا

مداح گانے میں ارجیت سنگھ کی آواز سے محظوظ ہوں گے، فلم 12 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2023 12:58pm
اسکریب گریب
اسکریب گریب

بھارتی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا، گانے میں بالی ووڈ سُپر اسٹارز سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے۔

یش راج فلمزکی نگرانی میں بننے والی اس فلم کے گانے ’لیکے پربھو کا نام‘ میں سلمان خان اور کترینہ کیف کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے کہا کہ ’لیکے پربھو کا نام میرے ٓپسندیدہ رقص میں سے ایک ہے اور مجھے امید ہے کہ لوگ مجھے اور کترینہ کیف کو اس بلاک بسٹرفلم میں دیکھنا پسند کریں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ کترینہ کیف اوران کے کچھ مقبول گانوں کو ان کے چاہنے والے آج بھی پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ٹائیگر 3 کا ٹریلر جاری، سلمان خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سلمان خان اور کترینہ کی ’ٹائیگر 3‘ کا پوسٹر جاری

ٹائیگر3: سلمان خان نے بھارت سے ’کریکٹر سرٹیفکیٹ‘ مانگ لیا

اداکار کے مطابق انہیں یہ بھی امید ہے کہ مستقبل میں جب بھی وہ دونوں ایک ساتھ کوئی گانا کریں گے تو وہ ان کے مداحوں کو بہت پسند آئے گا، لیکے پربھو کا نام بھی مداحوں کو خوب مظوظ کرے گا۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرایک پوسٹ میں گانے کا ٹیزر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امید ہے کہ آپ لوگوں کو یہ گانا ضرور پسند آئے گا‘۔

اس سے قبل کترینہ کیف نے بھی سلمان خان کے ساتھ گانے کی شوٹنگ کا تجربہ شیئر کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ’سلمان خان کے ساتھ رقص ہمیشہ حیرت انگیز ہوتا ہے اور میں لیکے پربھو کا نام کی شوٹنگ کے دوران، میں نے کئی لمحات کو اپنے ذہن میں قید کیا ہے‘۔

تاہم اس گانے میں مداح معروف بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کی آواز سے محظوظ ہوں گے، گانے کو پریتم چکرورتی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

یہ سلمان خان کا گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ ان کے مشہورِ زمانہ تنازعے کے بعد پہلا گانا ہے۔

تاہم ’ٹائیگر 3‘ 12 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

Salman Khan

Katrina Kaif

lifestyle

Release

new song

tiger 3

indian song