Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا 385 نابالغ قیدیوں کو قانونی مدد دینے کا فیصلہ

بچوں کو بہترین انسان بنانے کیلئے بھی اقدامات کرنے ہیں، مقبول باقر
شائع 23 اکتوبر 2023 12:44pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے 385 نابالغ قیدیوں کو قانونی مدد دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مقبول باقر نے 385 نابالغ قیدیوں کی لیگل ایڈ کے لئے محکمہ قانون کو ہدایت کردی ہے، نابالغ قیدی کراچی، حیدرآباد اور سکھر جیلوں میں قید ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نابالغ قیدیوں کے مقدمات چلانے کیلئے محکمہ قانون مدد کرے، بچوں کو بہترین انسان بنانے کیلئے بھی اقدامات کرنے ہیں، محکمہ قانون ان قیدیوں کی بھرپور قانونی مدد کرے۔

jail

Caretaker CM Sindh