Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مناواں اسپتال لاہور کو کینسر اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

نگراں وزیراعلیٰ کی کینسر اسپتال کا ڈیزائن اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت
شائع 23 اکتوبر 2023 11:31am

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں اسپتال کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں اسپتال لاہور کا دورہ کیا، اور کینسر اسپتال کے لئے مجوزہ اراضی اور اسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کینسر اسپتال کا ڈیزائن اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 14 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، ایک بھی سرکاری اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر اسپتال نہیں ہے، کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ کینسر کے علاج کے لئے مشینری اور آلات خریدنے کی بھی پلاننگ کی جائے۔

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

manawan hospital