Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

طلاق کے بعد بیٹی کے استقبال کیلئے باپ نے بارات بلا لی

انوکھا بارات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
شائع 23 اکتوبر 2023 11:48am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

شادی کے موقع پر ’بارات‘ دولہا دلہن کے گھر لیکر جاتا ہے، تقریب میں شریک افراد اس دوران خوشی کا اظہار کرنے کے لیے رقص کرتے ہیں لیکن ایک انوکھا واقعہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں طلاق کے بعد بیٹی کے استقبال کیلئے باپ نے بارات بُلا لی ہے۔

غیر روایتی اور منفرد ’بارات‘ کی ویڈیو لڑکی کے والد پریم گپتا نے فیس بُک پر شیئر کردی۔

والد نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب آپ اپنی بیٹی کی شادی بڑے دھوم دھام سے کرتے ہیں لیکن بعد میں اگر شوہر بیوی کے درمیان کچھ تنازع اور خاندان غلط نکلے، تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکی کے گھر والے خوشی سے اس کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اور پٹاخے پھوڑ رہے ہیں، انہیں تالیاں بجاتے دیکھا جا سکتا ہے اور ان میں سے ایک عورت بیٹی کو گلے لگاتی نظر آتی ہے۔

سوشل میڈیا پرشئیر ہونے والی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی، جسے اب تک 12 ہزار کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو کے کمنٹ میں صارفین کی جانب سے مثبت تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Wedding

Divorce

baraat