Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یہی فرق ہے بھارت میں اور ہم میں‘، بابرعلی کی بھارتی اداکاروں پر کڑی تنقید

اداکار 1990 کی دہائی سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں
شائع 23 اکتوبر 2023 11:39am
تصویر: بابر علی/انسٹاگرام
تصویر: بابر علی/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اور فلمی دنیا کے سینئر اداکار بابر علی نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اداکار نے بھارتی اداکار سے مایوسی کا اظہار بھی کیا ہے۔

حال ہی میں بابر علی نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارتی اداکار سنی دیول سے ان کی حالیہ فلم ’غدر 2‘ پر مایوسی کا اظہار کیا۔

بھارتی فلموں کی ریمیک سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے بارعلی کا کہنا تھا کہ ’آپ کو ریمیک بنانا ہے تو آپ ضرور بنائیں، لیکن پاکستان کیلئے کچھ بُرا بولیں گے تو میرے دل میں آپ کیلئے کوئی عزت نہیں ہوگی‘۔

اداکار نے فلم سے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’آپ اپنی کامیابی پاکستان کو برا بھلا کہہ کر حاصل کریں گے تو کوئی بھی پاکستانی خوش نہیں ہوگا‘۔

مزید پڑھیں:

اسرائیل فلسطین کشیدگی، مومنہ مستحسن کی ٹوئٹ پر صارفین بھڑک اٹھے

عاطف اسلم کا فلسطین کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

اس نے مجھے بہت زیادہ محتاط کر دیا ہے: پریانکا چوپڑا

بابر علی نے انٹرویو کے دوران بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’یہی فرق ہے بھارت میں اور ہم میں، اپنے ملک کیلئے جو چاہیں آپ کریں لیکن آپ کسی دوسرے ملک کو برا بھلا نہ کہیں‘۔

اداکار کے مطابق پاکستان میں بھی کئی فلمیں بنائی گئی ہیں لیکن پاکستانی فلموں میں کبھی کسی کو گالی نہیں دی گئی، لیکن جب کسی ملک کے جھنڈے اور اس کی فوج سمیت اُس ملک کے قابلِ فخر اداروں کو برا بھلا کہا جائے گا تویہ کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا۔

اداکار نے سنی دیول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم بھارتی فنکاروں کو ہمیشہ مناسب احترام دیتے ہیں، جب بھی آپ لوگ پاکستان آئے ہیں، ہم نے آپ کا تہہ دل سے استقبال کیا‘۔

حال ہی میں سنی دیول کی فلم ’غدر 2‘ کے ری میک نے بھارت میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑے ہیں، فلم کی اسکرپٹ میں پاکستان کے مخالف مواد دیکھایا گیا ہے۔

اداکار بابر علی کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اب تک متعدد ہٹ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

وہ 1990 کی دہائی سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں، ایک طویل وقفے کے بعد بابر علی نے اب ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کی ہے۔

content

lifestyle

شخصیات

sunny deol

Pakistani Actors

Babar Ali

gadar 2

indian film