Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئی زخمی نہیں ہوا، گھر کے تمام 30 افراد جنت میں چلے گئے، فلسطینی صحافی کا ذاتی المیہ

گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 266 فلسطینی شہید ہوئے
شائع 23 اکتوبر 2023 09:25am
اسرائیل کا ایک بار پھر شمالی غزہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا - تصویر/ فائل
اسرائیل کا ایک بار پھر شمالی غزہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا - تصویر/ فائل

فلسطینی صحافی نے کہا کہ کوئی زخمی نہیں ہوا بلکہ گھر کے تمام 30 افراد جنت میں چلے گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صحافی احمد النوق نے لکھا کہ اسرائیلی فوج نے ہمارے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں میرے خاندان کے تقریباً 30 افراد مارے گئے۔

احمد النوق نے مزید لکھا کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، میرے پیارے والد، میرے بھائی، میری بہنیں، ان کے سارے بچے جنت میں چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کا سترواں روز ہے۔ فلسطینی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید266 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

فلسطینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شہدا میں 117 بچے بھی شامل ہیں، 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 651 ہوگئی ہے، جبکہ ایک ہزار 873 بچے بھی شہدا میں شامل ہیں، 720 بچوں سمیت 1,400 فلسطینی لاپتا ہیں۔

مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں 30 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید ہوگئے، یونیسیف نے غزہ میں بچوں کی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا غزہ کے اسپتالوں میں 120 نوزائدہ بچے انکیوبیٹرز میں ہیں۔

ایندھن کی کمی سے ان بچوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، صرف تین دن کا ایندھن بچا ہے، جبکہ اسرائیل نے ایک بار پھر شمالی غزہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

ادھر رفح سرحد سے مزید 15 ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گئے، ٹرکوں پر کھانے پینے کی اشیا اور دوایات لدی ہیں تاہم ایندھن شامل نہیں ہے، فلسطینی ہلال احمر نے تصاویر جاری کر دیں۔

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023