Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان چاند پر بیس قائم کرنے کے مشن میں شامل

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے بیجنگ میں ابتدائی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے
شائع 22 اکتوبر 2023 10:50pm

پاکستان نے چاند کے جنوبی قطب پر ریسرچ اسٹیشن کی تعمیر کے ایک پرجوش منصوبے میں چین کے شراکت داروں کے بڑھتے ہوئے کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے بدھ کو بیجنگ میں ایک ابتدائی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کو کہا کہ یہ تعاون چینی قمری بیس پروگرام کے انجینئرنگ اور آپریشنل پہلوؤں سمیت دیگر شعبوں کا احاطہ کرے گا۔

چین، جس کا مقصد 2030 تک ایک بڑی خلائی طاقت بننا ہے، پہلے ہی روس، وینزویلا اور جنوبی افریقہ سے تعاون حاصل کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں

چاند کے بارے میں 7 دلچسپ حقائق

دنیا کی چاند کے جنوبی اندھیرے حصے میں دلچسپی کیوں

مشن ناکام، چاند پر بھیجا گیا خلا نورد راستہ بھول کر ’جہنم‘ پہنچ گیا

چین نے اس دہائی کے آخر تک اپنے خلابازوں کو چاند پر اتارنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

قطب جنوبی پر ایک بیس قائم کرنے کی ٹائم لائن ناسا کے زیادہ اہم ترین اور حساس ”آرٹیمس“ پروگرام سے مطابقت رکھتی ہے، جس کا مقصد امریکی خلابازوں کو دسمبر 2025 میں بغیر کسی تاخیر کے چاند کی سطح پر واپس بھیجنا ہے۔

china

پاکستان

Lunar Base