Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان

جہانگیر ترین نے فرخ حبیب کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
شائع 22 اکتوبر 2023 10:20pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیرباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے فرخ حبیب نے پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عون چوہدری بھی موجود تھے، جہانگیر ترین نے فرخ حبیب کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ فرخ حبیب نے 16 اکتوبر کو پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اسی دن استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

Farrukh Habib

Jahangir Tareen

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)