Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس کا پی ٹی آئی کنونشن پر دھاوا، 40 سے زائد افراد گرفتار

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دی تھی
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2023 06:53pm

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کنونشن پر دھاوا بول دیا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ہمارے لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کنونشن کے مقام پر تعینات کردی گئی ہے اور قیدیوں والی وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے کنونشن کیلئے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے 40 سے 50 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے کنونشن منعقد کرنے والے رہنما کے فیروزپور روڈ پر نجی پاؤسنگ سوسائٹی میں واقع دفتر پر بھی چھاپہ مارا۔

مزید پڑھیں

9 مئی واقعات میں ملوث سویلینز کا ٹرائل شروع ہو چکا، حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

صرف نواز شریف نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی مکمل سکیورٹی دی گئی، محسن نقوی

جے یو آئی کا ”امن مارچ“ کراچی کی جانب رواں دواں، راشد محمود سومرو کا اہم اعلان

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ این اے 123 کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دی ہے۔

’ہماری اشرافیہ مجرموں کو ہم پر مسلط کرنا چاہتی ہے‘

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ہمارے لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے، پولیس عوام کے پیسوں سے مراعات لیتی ہے، عوام کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے عوام کے حقوق سلب کر رہے ہیں۔

نواز شریف کا نام لیے بغیر شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر تجربہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایک مجرم کی جائیداد، بچے اور کاروبار سب باہر ہیں، ہماری اشرافیہ ان مجرموں کو ہم پر مسلط کرنا چاہتی ہے، کل پورے پاکستان کی سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔

پی ڈی ایم دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 16 ماہ میں بدترین مہنگائی کی لیکن آج وہ اچھا بننے کی کوشش کررہے ہیں، شہبازشریف کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔

Police Raid

PTI Convention

Kahna