Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان کو آسان نہیں لیں گے، پوری قوت سےجھپٹیں گے، شاہین آفریدی

ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز موجود ہیں، جوناتھن ٹروٹ
شائع 22 اکتوبر 2023 04:24pm
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ میچ سے ایک دن قبل فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم شائقین کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

شاہین شاہین آفریدی نے چنئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری دو میچوں کی ناکامیوں سے ٹیم نے سیکھا ہے، اگلے میچوں میں غلطیوں پر قابو پاکر شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں، ورلڈ کپ میں کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو آسان نہیں لیں گے، پوری قوت سےجھپٹیں گے، دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہرانے سے افغانستان کا مورال ہائی ہے۔

پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز موجود ہیں، جوناتھن ٹروٹ

دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق انگلش کرکٹر جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

چنئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ صرف اسپنرز نے گیم نہیں کھیلنا، دیگر کھلاڑی بھی ٹیم میں ہوں گے اور میچ جیتنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

افغانستان کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ صرف اسپنرز پر انحصار نہیں کریں گے، بیٹرز اور فاسٹ بولرز کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں

آسٹریلیا سے شکست کے بعد ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اب کون سے نمبر پر ہے؟

شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈکپ میں اپنے سسر کا کون سا ریکارڈ برابر کردیا؟

وقار یونس خود کو پاکستانی کہنے سے منع کرنے پر تنقید کے نشانے پر

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان سے سیریز میں کانٹے کے مقابلے ہوئے، سیریز میں میچز جیت سکتے تھے، کوشش کریں گے کل جیتیں۔

جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز موجود ہیں، پاکستان کے ساتھ بہت سخت مقابلے بھی ہوئے۔

افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ افغانستان کے پلیئرز پاکستان سے میچ کے لیے پُرجوش ہیں، پاکستان کے پچھلے میچز کے نتائج سے فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ پاکستان بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کرے گا اور ہم بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

Pakistan Cricket Team

Shaheen Shah Afridi

Pakistan vs Afghanistan

Jonathan Trott

Chennai

PAKvAFG

Head Coach Afghanistan