Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی اوپنر امام الحق بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار

امام الحق کا نکاح اور بارات 25 نومبر کو طے، ذرائع
شائع 22 اکتوبر 2023 04:05pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستانی اوپنر امام الحق بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار ہیں اور ان کا نکاح اور بارات 25 نومبر کو طے ہوگیا ہے۔

پاکستان قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار ہیں، اور ورلڈ کپ کرکٹ ایونٹ کے بعد وہ باضابطہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی لڑکی سے ہوگی، اور دونوں کا نکاح 25 نومبر کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 23 نومبر کو قوالی نائٹ سے ہوگا، امام الحق کا نکاح اور بارات 25 نومبر کو طے ہوا ہے، جب کہ پاکستانی بلے باز کا ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا، اور امام الحق اپنی شادی جس میں پرنس کوٹ پہنیں گے۔

Pakistan Cricket Team

inzimam ul haq