Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرپشن کیس: بشری بی بی کے بھائی احمدمجتبیٰ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

سابق ایم پی اے نعیم ابراہیم، اور سیاسی رہنما سلیم صادق کے گھر بھی چھاپا مارا، اینٹی کرپشن
شائع 22 اکتوبر 2023 01:15pm
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل

اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کیس میں مفرور سابق خاتون اول کے بھائی احمد مجتبیٰ، سابق ایم پی اے نعیم ابراہیم اور سیاسی رہنما سلیم صادق کے گھروں پر چھاپے مارے، تاہم کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق صوبے بھر میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے، اور اسی سلسلے میں سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ گزشتہ رات ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن میں ریڈ کئے، اور سابق ایم پی اے نعیم ابراہیم، سیاسی رہنما سلیم صادق اور بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپا مارا گیا، تاہم تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، اور کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن ساہیوال نے سابق ایم این ایز رائے حسن نواز اور رائے مرتضی اقبال کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔

pti

bushra bibi