Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں گربا کھیلتے ہوئے 10 افراد دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

صورتحال نے حکام کو تشویش میں مبتلا کردیا
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2023 04:12pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

بھارتی ریاست گجرات میں مذہبی تہوار نوراتری میں دل کا دورہ پڑنے سے 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں نوراتری کی تقریبات کے دوران گربا کرتے ہوئے 10 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔

متاثرین میں کم عمر سے لیکر ادھیڑ عمر کے افراد شامل ہیں، جن میں سب سے چھوٹا 13 سالہ بچہ شامل ہے۔

جمعہ کے روز 24 سالہ نوجوان اور 17 سالہ نوجوان گربا کھیلتے ہوئے دم توڑ گیا، ان واقعات کے بعد ریاست میں کئی کیسز سامنے آئے۔

نوراتری کے پہلے چھ دنوں میں 108 ایمرجنسی ایمبولینس سروسز کو دل کی تکلیف سے متعلق شکایت 521 کالیں اور سانس لینے میں دشواری کے لیے اضافی 609 کالیں موصول ہوئیں، یہ کالیں شام 6 بجے سے 2 بجے کے درمیان ریکارڈ کی گئیں، جب عام طور پر گربا کی تقریبات ہوتی ہیں۔

مذکورہ صورتحال نے حکام کو تشویش میں مبتلا کردیا، حکومت نے گربا مقامات کے قریب تمام سرکاری اسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں ہائی الرٹ رہنے کی تاکید کی ہے۔

Gujarat