Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ بلوچستان میں موسم خشک، خیبرپختون خوا اور پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
شائع 22 اکتوبر 2023 09:49am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہنے جب کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جب کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مری، گلیات، راولپنڈی ایبٹ آباد اور جہلم میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جب کہ بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جب کہ کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزبارکھان 16 اور خضدارمیں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جب کہ کالام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔

Rain

rainy weather