Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ونڈوز کی ایک ڈیفالٹ سیٹنگ جو کمپیوٹر کی رفتار آدھی کردیتی ہے

اس سیٹنگ کو کس طرح بند کیا جائے؟ طریقہ جانیے
شائع 21 اکتوبر 2023 10:13pm

موجودہ کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپس میں انسٹال ”ونڈوز 11 پرو“ کی ایک ڈیفالٹ سیٹنگ آپ کے سسٹم کی رفتار کو تقریباً آدھی کردیتی ہے۔

ونڈوز 11 پرو میں بٹ لاکر انکرپشن موجود ہے جو چالو ہونے کی صورت میں SSD کی کارکردگی پر نمایاں اثر ڈالتا ہے۔ اس سے کمپیوٹر کی رفتار 45 فیصد کی خطرناک حد تک کم ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ پروسیسر کو انکرپشن اور ڈی کرپشن کے عمل کو سنبھالنے پر مجبور کرتا ہے۔

اس حقیقت کے باوجود کہ متعدد SSDs ہارڈ ویئر پر مبنی انکرپشن پیش کرتے ہیں، جو براہ راست ڈرائیو پر تمام پروسیسنگ کا انتظام کرتا ہے، Windows 11 Pro بٹ لاکر کے سافٹ ویئر پر مبنی ورژن کو انسٹالیشن کے دوران ہی شامل کر لیتی ہے۔

اگر آپ نے ونڈوز 11 پرو کے ساتھ ہی اپنا پی سی خریدا ہے، تو اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ سافٹ ویئر پر مبنی بٹ لاکر انکرپشن فی الحال فعال ہے۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ ونڈوز 11 ہوم میں بٹ لاکر کے لیے سپورٹ کا فقدان ہے، اس لیے اس ایڈیشن میں انکرپشن دستیاب نہیں ہے۔

یہ BitLocker نہ صرف ڈیٹا منتقلی کے اوقات میں اضافہ کرتا ہے بلکہ سسٹم کے کام کو تاخیر کا شکار بھی بناتا ہے۔ جبکہ ہارڈ ویئر انکرپشن کا ہارڈ ویئر کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

اس وجہ سے، اگر آپ نے اپنے ونڈوز 11 پرو میں بٹ لاکر کو فعال کیا ہے، تو ہم اسے آف کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔ اگر آپ ونڈوز 11 ہوم چلا رہے ہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

بٹ لاکر کو کیسے غیر فعال کریں

اپنی ڈرائیو کے انکرپشن اسٹیٹس کی تصدیق کرنے کے لیے، بطور ایڈمنسٹریٹر CMD چلا کر ایک ایلیویٹڈ کمانڈ پرامپٹ شروع کریں۔

اس کے بعد، کمانڈ لائن میں ”manage-bde -status“ کمانڈ داخل کریں۔ اس سے آپ کو نیچے دی گئی تصویر سے ملتی جلتی اسکرین دکھانی چاہیے۔ یاد رکھیے کہ bde کے بعد ایک اسپیس دے کر ڈیش ڈالنا ہے۔

اس کے بعد جو سطریں نظر آئیں گی ان میں آپ کو صرف دو مخصوص فیلڈز کو دیکھنے کی ضرورت ہے “ Conversion Status“ اور ”Encryption Method“۔

”Conversion Status“ فیلڈ اس بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے کہ آیا انکرپشن فعال ہے یا نہیں، جب کہ “ Encryption Method “ بتاتی ہے کہ آیا انکرپشن کا طریقہ کار ہارڈ ویئر بیسڈ ہے یا سافٹ ویئر بیسڈ۔

اگر انکرپشن میتھڈ ”XTS-AES“ کی ظاہر کرتا ہے جیسا کہ اوپر دکھایا گیا ہے، تو یہ سافٹ ویئر پر مبنی BitLocker انکرپشن کے استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس کے برعکس، اگر یہ ”ہارڈویئر انکرپشن“ دکھاتا ہے، تو آپ کا سسٹم ہارڈ ویئر پر مبنی انکرپشن استعمال کر رہا ہے۔

بٹ لاکر کو غیر فعال کرنے کے لیے، آپ کوCMD پرامپٹ میں ”manage-bde-off C:“ کمانڈ لکھنی ہوگی۔

Slow Computer

SSD

Windows

Windows 11 Pro

BitLocker