Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: حوالہ ہنڈی گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد

ملزمان کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، ترجمان ایف آئی اے
شائع 21 اکتوبر 2023 09:39pm
علامتی تصویر/ فائل
علامتی تصویر/ فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل نے بلیو ایریا اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد مدثر اور ابراہیم شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔

ملزمان سے17 ہزار امریکی ڈالر، 7 ہزار برطانوی پاونڈ، 30 ہزار یو اے ای درہم، 28 ہزار سعودی ریال، 2 ہزار قطری ریال برآمد کیے گئے۔

FIA

money laundering

Dollar Smuggling