Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

آسٹریلیا سے شکست کے بعد ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اب کون سے نمبر پر ہے؟

آسٹریلیا سے بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کی چوتھی پوزیشن چِھن گئی
شائع 21 اکتوبر 2023 09:23pm

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے گزشتہ روز پاکستان کو 62 رنز سے شکست دی جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی چوتھی پوزیشن چِھن گئی۔

جمعے کو بھارتی شہر بنگلورو میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، کینگروز نے بابر اعظم کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 163 اور مچل مارش نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستانی بولرز نے کم بیک کیا، آسٹریلیا کا ٹوٹل مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے 367 پر رک گیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

اب پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی چوتھی پوزیشن چِھن گئی اور اب اس پوزیشن پر آسٹریلیا براجمان ہے جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن پر چلا گیا۔

اب آسٹریلیا چوتھے نمبر پر منفی 0.19 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ موجود ہے جبکہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.46 ہوگیا۔

اس کے علاوہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی اور دوسری پوزیشنز ناقابلِ شکست رہنے والی بالترتیب نیوزی لینڈ اور بھارت کی ہیں۔

تیسری پوزیشن پر جنوبی افریقا اور چوتھی پر آسٹریلیا ہے، یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ورلڈکپ کا سیمی فائنل پوائنٹس ٹیبل پر موجود 4 پوزیشنز کی ٹیمیں کھیلیں گی۔

مزید پڑھیں

ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کتنی مرتبہ آسٹریلیا کو ہرانے میں کامیاب ہوا؟

آسٹریلیا نے ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف بڑا کارنامہ انجام دے دیا

india

cricket

Pakistan Cricket Team

points table

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

Bengaluru

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023