Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لورالائی: مسافر کوچ کی وین کو ٹکر سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو راڑہ شم منتقل کیا گیا
شائع 21 اکتوبر 2023 07:20pm
لورالائی: موسیٰ خیل کے علاقے میں مسافر کوچ کی وین کو ٹکر سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ فوٹو ــ فائل
لورالائی: موسیٰ خیل کے علاقے میں مسافر کوچ کی وین کو ٹکر سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ فوٹو ــ فائل

بلوچستان میں لورالائی کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

موسیٰ خیل کے علاقے میں مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

کوچ اور وین میں تصادم کے بعد ریسکیو عملے کے ساتھ مقامی افراد نے بھی امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔

حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو راڑہ شم منتقل کیا گیا۔

بلوچستان

Road Accident

rescue operation

Balochistan Police