Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈانس پارٹیز میں ممنوعہ ادویات کے اوور ڈوز سے لڑکیوں کی اموات، 4 ملزمان گرفتار

سرکاری افسر کے فارم ہاؤس کو سیل کردیا، افسر دھندہ چلا رہا تھا، پولیس
شائع 21 اکتوبر 2023 06:18pm
کراچی: ڈانس پارٹیز میں ممنوعہ ادویات کے اوور ڈوز سے لڑکیوں کی اموات، 4 ملزمان گرفتار۔ فوٹو ــ فائل
کراچی: ڈانس پارٹیز میں ممنوعہ ادویات کے اوور ڈوز سے لڑکیوں کی اموات، 4 ملزمان گرفتار۔ فوٹو ــ فائل

کراچی شہر میں ہونے والی ڈانس پارٹیز میں نشے اور ممنوعہ ادویہ کی اوور ڈوز سے لڑکیوں کی اموات ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ پولیس نے سرکاری افسر کے فارم ہاؤس کو سیل کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ کا کہنا ہے کہ چھیپا اور ایدھی کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں 12 نوجوان لڑکیوں کی لاوارث لاشوں کو دفنانے کا انکشاف ہوا ہے، ان لڑکیوں کی اموات ڈانس پارٹیوں یا فحاشی کے اڈوں پر ہوئیں۔

جنید شیخ کا دعویٰ ہے کہ فارم ہاؤسز اور فحاشی کے اڈوں کا عملہ خاموشی سے لاشیں ٹھکانے لگا دیتا ہے، سچل کے علاقے سے 27 ستمبر کو لڑکی کی لاش ملی تھی، لڑکی کی موت اوور ڈوز کی وجہ سے ہوئی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ خاتون کی موت فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی کے دوران ہوئی اور لاش کو سچل تھانے کی حدود میں جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا تسلسل جاری رکھا جائے، آئی جی سندھ

کراچی: گلستان جوہر میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ٹانک: گومل تھانے پر نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ، ایس ایچ او زخمی

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ لڑکی کو 3 ماہ قبل ملتان سے لایا گیا تھا، پولیس نے سرکاری افسر کے فارم ہاؤس کو سیل کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، مذکورہ افسر یہ دھندہ چلا رہا تھا۔

karachi

Crime

Karachi Police