بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر گھٹ کر 1992 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 150 روپے گھٹ کر دو لاکھ آٹھ ہزار 350 روپے روپے ہوگئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 129 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 78 ہزار 626 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں 14 اشیاء ضروریہ مہنگی ہو گئیں
غربت میں اضافے کی وجہ اشیائے خوردو نوش کی بڑھتی قیمتیں ہیں، رپورٹ
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments are closed on this story.