سیاسی قائدین کا نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وطن آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے، نوازشریف کو معاشی بحالی کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔
انھوں نے کہا کہ عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، تلخیوں کو بھلا کر مسائل کے حل کیلئے صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے۔
سربراہ ق لیگ نے مزید کہا کہ مضبوط معیشت لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔
ترجمان جے یو آئی
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وطن آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کو بحران سے نکالنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ملک سیاسی جماعتوں کی رسہ کشی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملکی معاشی صورتحال دگر گوں ہے۔
Comments are closed on this story.