Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف کے لئے لاہور کے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ تیار

نوازشریف کو شاہی قلعہ سے مینارپاکستان تک گاڑی میں بٹھاکرلایا جائے گا
شائع 21 اکتوبر 2023 12:06pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

ن لیگ کے قائد نواز شریف آج شام لاہور جلسے سے خطاب کریں گے، وہ جاتی امرا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مینار پاکستان پہنچیں گے، جس کے لئے شاہی قلعہ دیوان عام کی گراونڈ میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 4 سال بعد پاکستان پہنچ رہے ہیں، وہ دبئی سے غیر ملکی ائرلائن کی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ ایف زیڈ 4525 کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے، اور دو گھنٹے قیام کے بعد لاہور کے لئے روانہ ہوں گے۔

نوازشریف دبئی سے آنے والی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ سے ہی لاہور پہنچیں گے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جائیں گے اور اپنے والدین اور اہلیہ کی قبروں پر حاضری دیں گے۔

سابق وزیراعظم لاہور کے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے لئے رات 8 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچیں گے، اور ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ دیوان عام کے سامنے گراؤنڈ میں لینڈ کرے گا، جس کے لئے گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کو طیارہ ایران پر محو پرواز، پاکستان میں کب داخل ہوگا

نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کے لئے ہیلی پیڈ سول ڈیفنس نے تیار کیا ہے، اور شاہی قلعہ میں روشنی کیلئےلائٹس بھی لگائی گئی ہے۔

قائد ن لیگ کو شاہی قلعہ سے مینار پاکستان تک گاڑی میں بٹھا کر لایا جائے گا، سابق وزیراعظم شاہی قلعہ اورگردوارہ کے درمیان سڑک کے راستے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ اور گریٹر اقبال پارک میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

Nawaz Sharif

nawaz sharif returns 2023