Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک: گومل تھانے پر نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ، ایس ایچ او زخمی

حملہ آوروں کی جانب سے بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے
شائع 21 اکتوبر 2023 10:59am
فوٹو: ایکس۔
فوٹو: ایکس۔

گومل تھانے پر نامعلوم افراد کے بھاری ہتھیاروں سے حملے میں ایس ایچ او اصغر وزیر شدید زخمی ہوگئے۔

ٹانک کے علاقے گومل میں واقع پولیس تھانے پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملے میں ایس ایچ او اصغر وزیر زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں کی جانب سے بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور زخمی ایس ایچ او اصغر کو سی ایم ایچ ڈی آئی خان روانہ کردیا گیا، جب کہ علاقے سے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

KPK

KPK Police