Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

لیموں ادرک کی چائے میں پوشیدہ جوان طویل عمر کا راز

لیموں ادرک کی چائے ایک زندہ کرنے والا ٹانک ہے
شائع 21 اکتوبر 2023 04:31pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پرانے زمانے میں بڑھے بوڑھے چائے پینے کو منع کرتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ صحت کے لئے نقصان دہ ہے، لیکن اس کے باوجود لوگ رات کے کھانے کے بعد ہاضمے کے لئے قہوہ یا سبز چائے ضرور پیتے رہے ہیں۔

لیموں ادرک کی چائے صرف ہاضمے کی صحت کے لئے فائدہ مند نہیں ہے، بلکہ یہ دل کی صحت اور مدافعتی طاقت سے لے کر آپ کی چمکتی ہوئی جلد اور بالوں تک کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

لیموں ادرک کی چائے آپ کو اندر سے زندہ کرنے والا جڑی بوٹیوں کا ٹانک ہے جو پینے میں جتنا لذیذ ہے تیار کرنے میں اتنا ہی آسان۔

لیموں ادرک کی چائے کا ایک کپ آپ کی صحت کو تبدیل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

لیموں اور ادرک دونوں اینٹی آکسائیڈنٹس اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات کا بھرپور ذریعہ ہوتے ہیں۔

اسے زیادہ تر سونے سے پہلے آرام دہ اثرات کے لئے پیا جاتا ہے۔

اس کے دماغ اورجسم پر آرام دہ اثرات کی وجہ سے کچھ لوگوں کو اس کی وجہ سے جلدی سونے میں مدد ملتی ہے۔

یہی نہیں بلکہ تناؤ کو دور کرنے کے لئے کیفین والے مشروبات کے صحت مند متبادل کے طور پر بھی ہم اسے دن کے دوران پی سکتے ہیں۔

لیموں اور ادرک کیسے فائدے مند ہیں

سائنسی طور پر ادرک میں ہاضمے کے مسائل کو دور کرنے ، متلی کو کم کرنے اور اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں، جبکہ لیموں وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہے اور اس میں موجود فلیوینائڈ مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے اور ڈیٹاکسفکیشن کی حمایت کرتا ہے۔

اس چائے میں موجود دو اجزاء لیموں اور ادرک صدیوں سے طبی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔

بدہضمی سے نجات دلاتی ہے

لیموں میں لیمونین نامی ایک کیمیائی مرکب ہوتا ہے جو معدے میں بائل جوس میں اضافہ کرکے ہاضمہ کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ معدے کے ایسڈ کی وجہ سے ہونے والی تیزابیت کو بے اثر کرتا ہے اور اس طرح ہاضمے کی نالی کو بدہضمی سے نجات دلاتا ہے۔

ادرک بھی ایک بہترین غذائی جزو ہے جس میں معدے کو پیٹ پھولنے سے نجات دلانے والے کارمینیٹو اثرات ہوتے ہیں۔

قوت مدافعت بڑھاتی ہے

لیموں ادرک کی چائے کا بنیادی جزو ”لیموں“ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ وٹامن جسم کو صحت مند مقدار میں مدافعتی خلیات یا سفید خون کے خلیات پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے جو انفیکشن اور بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ذمہ دار ہیں۔

مسلسل لیموں اور ادرک کی چائے کا استعمال زخم کے تیزی سے بھرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتی ہے

لیموں میں وٹامن سی کی زیادہ مقدار خون کی شریانوں کے اندر خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے جو کہ بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے اور اس طرح دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

ادرک ایک ہائپولیپیڈمک اثر رکھتا ہے جو دل کی صحت سے وابستہ خطرات کو کم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، ادرک کو خون کی گردش میں اضافے اورخون کے جمنے کو روکنے کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

ادرک کی چائے میں چُھپے صحت کے راز

چائے پینی ہے تو ’مورنگا‘ کی پیئیں

دودھ پتی چائے آپ کو کس طرح کینسر میں مبتلا کرتی ہے؟

بند ناک کو کھولنے میں مدد کرتی ہے

گرم لیموں اور ادرک کی چائے سے نکلنے والی بھاپ ناک کے راستے کھول کر بند ناک کی تکلیف کو کم کرنے کا کام کرتی ہے۔

یہ خاص طور پر سرد مہینوں کے دوران مددگار ثابت ہوسکتی ہے ، کیونکہ گرم مائع گلے کی خراش سے بھی راحت فراہم کرتا ہے۔

ہائیڈریشن

لیموں ادرک کی چائے جب پی جاتی ہے تو یہ مناسب ہائیڈریشن کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ گردے، دل اور نظام ہاضمہ جیسے اہم اعضاء کے زیادہ سے زیادہ کام کرنے اور صحت کے لئے اہم ہے۔

Heart disease

health tips

lifestyle

digestion

lemon and Ginger

Immune power

Nasal chocking

Hydration